بن قاسم میں 300صنعتیں اور50ہزار افراد کول پروجیکٹ سے متاثر ہوں گے، بقاٹی
پورٹ قاسم پر غیر قانونی کوئلے کو ذخیرہ کرنے اور لوڈنگ کو بند کیا جائے،ڈی جی ای پی اے
جمعرات 22 ستمبر 2016 22:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) محکمہ ماحولیات کے ڈائرکٹرجنرل نعیم مغل نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم درآمدی کوئلے کو ذخیرہ کرنے ، اسے منتقل کرنے کا غیر قانونی سسٹم فوری ختم کرے کیونکہ اس ماحول دشمن سرگرمی سے انسانی صحت اور صنعتوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں گزشتہ روز پورٹ قاسم پر برتھ نمبر3اور4پر کوئلے کے ٹرمینل کی عوامی سماعت کے دوران کہی۔
یہ برتھ 660میگا واٹ کے ساہیوال پلانٹ کیلئے کوئلے کی سپلائی کیلئے تعمیر کی جا رہی ہے اور اسے چینی کمپنی تعمیر کرے گی۔ نعیم مغل نے کہا کہ کوئلے کی منتقلی کو ریگولر سسٹم میں لایا جائے اور سیپا سے ہر منصوبے میں رابطہ اور تعاون کیا جائے۔ اس عوامی سماعت میں بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری (بقاٹی) کے سرپرست میاں احمد، صدر شکیل اشفاق اور 100سے زائد انڈسٹریز کے نمائندوں ، ماحولیاتی ماہرین ، ماحولیاتی این جی او نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ ، شہری ، جسٹس ہیلپ لائن ، چینی ماہرین ، پاک چائنا بزنس کونسل اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.