بھارت کی بدحواسیاں، ایک مرتبہ پھر سے مضحکہ خیزی کی حد کر دی، بھارتی شہر ہوشیار پور میں ایک کبوتر کو پکڑ کر پاکستانی جاسوس قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 ستمبر 2016 19:21

بھارت کی بدحواسیاں، ایک مرتبہ پھر سے مضحکہ خیزی کی حد کر دی، بھارتی ..

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23ستمبر2016ء) بھارتی شہر ہوشیار پور میں ایک کبوتر کو پکڑ کر پاکستانی جاسوس قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف مضحکہ خیز اور بھونڈے پراپیگنڈا کرنے کی ہر حد کو پار کر دیا ہے۔ بدحواس بھارتی میڈیا کی جانب سے واویلا کیا جا رہا ہے کہ بھارتی شہر شہادت پور میں ایک کبوتر پکڑا گیا ہے جو کہ پاکستانی جاسوس ہے۔

(جاری ہے)

کبوتر پاکستان سے آیا ہے جس پر اردو میں تحریر درج ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے مضحکہ خیز دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ کبوتر آئی ایس آئی کی جانب سے بھارت بھیجا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کبوت رکے پروں پرکچھ نمبرز اور اردو میں دنوں کے نام لکھے ہیں۔ کبوتر کے پاکستان سے آنے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی بھارت کی جانب سے ایک کبوتر کو پکڑ کر اسی قسم کا واویلا کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :