مصر: کشتی الٹنے کا واقعہ، ہلاکتیں 133 ہوگئیں
بحیرہ روم کے ساحلی شہر روزیٹا کے قریب الٹنے والی کشتی میں تقریباً 450 مہاجرین سوار تھے جو اس کی گنجائش سے کہیں زیادہ تھے، بچ جانے والے افراد کی گفتگو واقعے کے بعد 4 مشتبہ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، سکیورٹی حکام
جمعہ 23 ستمبر 2016 22:52
قاہرہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23ستمبر ۔2016ء ) مصر کے ساحل کے قریب مہاجرین کی کشتی الٹنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 133 ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے میں بچ جانے والے افراد کا کہنا تھا کہ بحیرہ روم کے ساحلی شہر روزیٹا کے قریب الٹنے والی کشتی میں تقریباً 450 مہاجرین سوار تھے جو اس کی گنجائش سے کہیں زیادہ تھے۔
مہاجرین کی کشتی مصر سے اٹلی جارہی تھی، ریسکیو عملے نے مزید 130 افراد کو بچالیا جس کے بعد اب تک بچائے جانے والوں کی تعداد 163 ہوگئی، جبکہ دیگر افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ریسکیو عملے کا کہنا تھا کہ دیگر افراد کی تلاش کے لیے کشتی کے ’ہولڈ‘ (سامان رکھنے والی جگہ) پر توجہ مرکوز ہے، جہاں کشتی میں سوار افراد کے مطابق واقعے کے وقت تقریباً 100 افراد موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.