ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ ڈویژنل پبلک سکول میں نویں جماعت میں 99 فیصد نمبر حاصل کرنے والی طالبہ امبرین صفدر کے اعزاز میں پروقار تقریب

ہفتہ 24 ستمبر 2016 13:20

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈویژنل پبلک سکول میں نویں جماعت میں ننانوے فیصد نمبر حاصل کرنے والی طالبہ امبرین صفدر کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈی سی او ٹوبہ عامر اعجاز اکبر، ای ڈی او فنانس عبدالغفور چودھری، ڈی او پلاننگ شاہد رحمان اور سکول پرنسپل سمیت اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی،،، تقریب میں نویں کے امتحانات میں 505 میں سے 499نمبر حاصل کرنے والی طالبہ عنبرین صفدر کو انعام دیا گیا،، ڈی سی او کی جانب سے عنبرین صفدر کی فیس معاف اور ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا بھی اعلان کیا گیا،،، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او عامر اعجاز اکبر کا کہنا تھا کہ نویں کے امتحانات میں ڈی پی ایس کی سولہ طالبات نے پچانوے فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے، ایک سوال کے جواب میں ڈی سی او کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں میں عدم سہولیات کو پورا کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :