ضرورت پڑی تو قبائل پاک فوج سے آگے سرحدوں پر نظر آئیں گے، شاہ زین بگٹی
فہد شبیر اتوار 25 ستمبر 2016 18:40
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25ستمبر۔2016ء)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کہنا ہے کہ بگٹی قبائل محب وطن اور پاکستان سے بے پناہ محنت کرتے ہیں۔ پاکستان کو ضرورت پڑی تو ہمارے قبائل پاک فوج سے بھی آگے کشمیر کی سرحدوں پر کھڑے نظر آئیں گے۔
(جاری ہے)
کوئٹہ کے بگٹی ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ نواب اکبر خان بگٹی نے پاکستان سے محبت کی اور پاکستان کے حق میں ووٹ دیا تھا، ہم ان کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں، جبکہ براہمدغ بگٹی امریکہ، انڈیا یا کہیں اور پناہ لے یہ انکا ذاتی فیصلہ ہے۔
نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں ایسا لائے عمل تیار کریں کے آئندہ آٹھ اگست جیسا سانحہ رونما نہ ہو۔ جلسے جلوس، دھرنے اور سونامی کے بجائے کھل کر ملک کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازحکومت نے پرویز مشرف کو سزا دلوانے کا وعدہ کیا تھا، تاہم اسے پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کوئٹہ ایئر پورٹ کو شہید نواب اکبر بگٹی کے نام سے منسوب کرنے اور وفاقی حکومت سے بگٹی مہاجرین کی واپس آباد کاری کا مطالبا بھی کیا۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.