بھارت نے سمجھوتہ ایکسپر یس کی بند ش کا فیصلہ3گھنٹے بعد ہی واپس لے لیا
پاکستانی ریلوے حکام سے رابطہ کر کے ٹرین کو کل شیڈول کے مطابق بھارت بجھوانے کی اجازت دیدی’فول پروف سیکورٹی بھی یقین دہانی کروادی
اتوار 25 ستمبر 2016 22:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25ستمبر۔2016ء) بھارت نے پاکستان اور بھارت کے در میان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپر یس کی بند ش کا فیصلہ3گھنٹے بعد ہی واپس لے لیا ‘پاکستانی ریلوے حکام سے رابطہ کر کے ٹرین کو کل (سوموار)شیڈول کے مطابق بھارت بجھوانے کی اجازت دیدی ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بھارتی حکام نے شام6بجے کے قریب پاکستانی ریلوے حکام کو باقاعدہ طور پر کر دیا کہ سوموار کے روز ٹرین کو سیکورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت آنے کی اجازت نہیں ہوگی اس لیے ٹرین سروس کو عارضی طور پر بند کر دیا جائے جس پر پاکستانی حکام نے شدید تحفظات کا اظہار کیاجسکے بعد رات 9بجے بھارت نے ٹرین کی بند ش کا فیصلہ لیتے ہوئے ایک بار پھر پاکستانی ریلوے حکام سے رابطہ کر کے انکو لاہور سے ٹر ین بھارت بجھوانے کی باقاعدہ اجازت دیتے ہوئے مکمل سیکورٹی کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کروادی ہے جسکے بعد اب ٹرین کل (سوموار) صبح معمول کے مطابق لاہور سے سمجھوتہ ایکسپر یس ٹرین شیڈول کے مطابق بھارت روانہ ہوگی جسکے لیے پاکستانی ریلوے حکام نے اپنے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.