حکمرانوں کو بھارت کے خلاف دو ٹوک موقف کا علان کرنا چاہیے، قوم متحد ہے ، مہر غلام فرید کاٹھیا
بھارت میں علیحدگی پسند ی کی تحریکیں جو ں جوں زور پکڑ رہی ہیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے زیادہ بھڑکیں مارنا شروع کر دی ہیں،سابق وفاقی وزیر
پیر 26 ستمبر 2016 18:40
ساہیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کے ممبر اور سابق وفاقی وزیر مہر غلام فرید کاٹھیا نے بھارتی وزیر اعظم کے پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکمرانوں نے بھارت سے دو ٹوک بات نہ کی تو نریندر مودی جیسے حواس باختہ حکمران ایسی دھمکیاں دیتے رہینگے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت میں علیحدگی پسند ی کی تحریکیں جو ں جوں زور پکڑ رہی ہیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے زیادہ بھڑکیں مارنا شروع کر دی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نا صرف پیپلز پارٹی بلکہ تمام اپوزیشن جماعتیں بھارت کے خلاف ڈٹ کر میدان میں ہیں اور بھارت کو اس کی ہر حرکت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے یونین کونسلوں کے سابق عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ اگلے عام انتخابات کی تیاری شروع کر دیں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اگلے ماہ سے پنجاب کا طوفانی دورہ شروع کرینگے ، پاناما لیکس اور بھارتی جنگی جنون کا مقابلہ کرنے کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے اور تنظیم سازی کا کام عہدیداروں کے اعلان کے بعد مکمل کر لیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.