حکومت نے پرامن احتجاج کیخلاف کوئی ایکشن لیا تو سخت ردعمل آئیگا، عمران خان
حکومت نے اگر کارکنوں کو گرفتار کیا تو خود لوگوں کے ساتھ تھانوں کے سامنے احتجاج کرونگا ، میڈیا سے گفتگو
پیر 26 ستمبر 2016 19:26
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے پرامن احتجاج کیخلاف کوئی ایکشن لیا تو اس پر سخت ردعمل آئے گا۔حکومت نے اگر ان کے کارکنوں کو گرفتار کیا تووہ خود لوگوں کے ساتھ تھانوں کے سامنے احتجاج کریں گے ۔ 30ستمبر کو کوئی بھی رکاوٹ ڈالی گئی تو لاہور کو بند کروا دیں گے ۔کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت کرتے ہیں اور کسی بھی صورتحال میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں لاہور پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین ہمیں پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے ، حکومت ہمیں پرامن احتجاج کرنے دے تو کچھ نہیں ہو گا ، لیکن اگر حکومت نے کوئی ایکشن لیا تو اس پرسخت ری ایکشن آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چار ماہ سے زائد طویل دھرنا دیا لہٰذا حکومت کو اسی طرح کا موقع دیا جانا چاہیے۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ ملک میں جتنی زیادہ کرپشن ہو گی اتنی غربت ہو گی جب کہ پاناما پیپرز کیس پر سب سیاسی جماعتیں اکھٹی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا احترام کرتے ہیں اور وہ اگر کوئی نئی پارٹی بناناچاہتے توہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر رائے ونڈ احتجاج کے بعد بھی ان کا نہ سنی گئی تو وہ آرام سے نہیں بیٹھیں گے اور پھر جلسہ جلسہ نہیں کھلیں گے ۔ رائے ونڈ میں پورے ملک سے لوگ آئیں گے اور ریکارڈ احتجاج ہو گا ۔بعد ازاں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کرپشن ملک میں کینسر کی طرح پھیل چکی ہے جس نے ملک کھوکھلا کر دیا ہے اور اداروں کو تباہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کشمیر میں جاری کشیدگی کے بارے میں کہا کہ بھارت جنگ چھیڑنے کی بات کر کے کشمیر کے مسئلے سے عالمی کمیونٹی کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے ۔ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور پی ٹی آئی کشمیریوں کی ہر فورم پرحمایت جاری رکھے گی ۔ کسی بھی ممکنہ جارحیت کے لیے پوری قوم پاک فو ج کے ساتھ کھڑی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
-
پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی‘
-
پاکستان، امریکہ علاقائی سلامتی پر تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم
-
مہنگائی میں مسلسل اضافے اور توانائی کے شعبے میں معاشی بوجھ سے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ عدم توازان کا شکار
-
اپریل میں مہنگائی کی شرح 18اعشاریہ5 سے 19اعشاریہ5 فیصدرہی.وفاقی وزارت خزانہ
-
شہبازشریف کی سفارش پر رانا ثنا اللہ خان کی وزیراعظم کے مشیرمقرر‘عہدہ وفاقی وزیرکے برابرہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.