فاطمید فاؤنڈیشن کا پشاورماڈل ڈگری کالج میں 7روزہ کیمپ کا انعقاد

منگل 27 ستمبر 2016 13:57

پشاور۔27ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء)فاطمید فاؤنڈیشن پشاور کے زیر اہتمام روٹری کلب پشاور یونیورسٹی کے تعاون سے یونس سیٹھی اور بلال خواجہ کی زیر نگرانی پشاور ماڈل ڈگری کالج جمیل چوک کیمپس میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کیاگیا، جس میں 100سے زائد طلباء نے تھیلیسیمیاوہیموفیلیا میں مبتلا بچوں کیلئے جوش وخروش سے خون کے عطیات جمع کرائے‘ کیمپ کے انعقاد میں روٹری کلب کے صدر محمدغیور سیٹھی اور پرنسپل مرزا تنویر حسین نے بھرپور تعاون کیا‘ اس موقع پر ادارے کے ایڈمنسٹریٹریونس سیٹھی نے کہاکہ اب تک 9ہزار خون بیگز فاطمید فاؤنڈیشن پشاور کو رضاکارانہ طورپر عطیہ کیے گئے ہیں۔