انٹر میڈیٹ کے ضمنی امتحانات 22 اکتوبر سے شروع ہوں گے

منگل 27 ستمبر 2016 13:58

فیصل آباد۔27ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء)فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تمام 9اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ کے ضمنی امتحانات 22اکتوبر سے شروع ہوں گے جس میں شرکت کے خواہشمند طلباء و طالبات سے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 3،دوگنا فیس کے ساتھ 7اور تین گنا فیس کے ساتھ 12اکتوبر تک وصول کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب ایجوکیشن بورڈز کمیٹی آف چیئر مینز کے ذرائع نے بتایاکہ اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈز فیصل آباد ، سرگودھا، گوجرانوالہ ، ساہیوال ، ملتان، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی ، لاہور کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ کے ضمنی امتحانات بیک وقت 22اکتوبر سے شروع ہوں گے جس کے لئے باقاعدہ ڈیٹ شیٹ کا اجراء کر دیا گیا ہے جس کی چیئر مین کمیٹی سے منظور ی بھی لی جائے گی۔