پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں بھارت کے غیر قانونی ڈائریکٹ براڈ کاسٹ سیٹلائیٹ کے خلاف کارروائی شروع کردی- وفاقی، صوبائی اور آزاد جموں و کشمیر حکومتوں، اسٹیٹ بنک آف پاکستان، ایف بی آر، ایف آئی اے، کسٹمز انٹیلی جنس ، پولیس، صوبائی چیف سیکریٹری صاحبان اور پی ٹی اے سے غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کےخلاف موثر اقدام کے لیے تعاون کی درخواست
میاں محمد ندیم منگل 27 ستمبر 2016 19:20
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر۔2016ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں بھارت کے غیر قانونی ڈائریکٹ براڈ کاسٹ سیٹلائیٹ کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔پیمرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اتھارٹی نے وفاقی، صوبائی اور آزاد جموں و کشمیر حکومتوں، اسٹیٹ بنک آف پاکستان، ایف بی آر، ایف آئی اے، کسٹمز انٹیلی جنس ، پولیس، صوبائی چیف سیکریٹری صاحبان اور پی ٹی اے سے غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کےخلاف موثر اقدام کے لیے تعاون کی درخواست کی ہے۔
پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم نے ان اداروں کو خطوط ارسال کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ یہ غیر قانونی ڈی ٹی ایچ گزشتہ کئی برسوں سے ملک کے بڑے شہروں میں فروخت ہو رہے ہیں جو نہ صرف ملکی اقدار پر کاری ضرب بلکہ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی روح کے بھی منافی ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ اس غیر قانونی کاروبار کی وجہ سے ہر سال اربوں روپے ملک سے باہرجا رہے ہیں اور ملکی خزانے کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ پیمرا نے اگست میں غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کےخلاف کریک ڈاﺅن، سیٹلائیٹ ٹی وی چینل اور ایف ایم ریڈیو،کیبل اور C-Line پر غیر ملکی مواد کے بغیر اجازت نشر ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی کی سفارش کی تھی۔پیمرا چیئرمین نے اس حوالے سے اگست میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس غیر قانونی کاروبار سے منسلک افراد کو 15 اکتوبر 2016 کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے سخت کاروائی کا انتباہ دیا تھا۔پیمرا کے بیان کے مطابق غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کو ملک میں کھلے عام اسمگل کیاجا رہا ہے اور بڑے شہروں میں ایک منظم غیر قانونی مارکیٹ کے تحت ریٹیلرز کے ذریعے صارفین کو فروخت کیا جا رہا ہے۔بیان کے مطابق قانون کی بالادستی کیلئے پیمرا نے ایسے تمام ڈسٹری بیوشن سروس آپریٹرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے، جبکہ جلد ہی بڑے پیمانے پرریٹیلرز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پیمران نے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز ، ایف ایم ریڈیو اور کیبل آپریٹرز کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ انڈین مواد اور چینلز فوری طور پر بند کر دیں اور قانون کے تحت جتنی اجازت دی گئی ہے ا±س پر عمل کریں،15اکتوبر کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی۔اس حوالے سے اگست میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران ابصار عالم نے انڈین ٹی وی ڈراموں کے نشر ہونے کے مجموعی وقت میں کٹوتی لانے کی بات کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی چینیلز اپنے مجموعی نشریاتی وقت میں 6 فیصد سے کم انڈین مواد نشر کرسکتے ہیں اور اس کا اطلاق 15 اکتوبر 2016 سے ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.