بھارت سے وفاداری‘ بنگلا دیش کا سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار
بدھ 28 ستمبر 2016 11:39
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) بھارت کے بعد بنگلا دیش نے بھی پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا نے اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اندرونی معاملات کے باعث سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکتا اور بنگلا دیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور شہریار عالم کا کہنا ہے کہ کھٹمنڈو میں سارک سیکرٹریٹ کو بھی فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب بنگلا دیشی میڈیا کا سینئر حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کی جانب سے ڈھاکا کے اندرونی معاملات میں بار بار دخل اندازی اور بے بنیاد الزامات کے باعث سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کیا ہے۔(جاری ہے)
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھوٹان اور افغانستان بھی اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے جب کہ سارک کا موجودہ صدر ملک نیپال کسی بھی وقت پاکستان میں ہونے والی کانفرنس کو کسی بھی وقت ملتوی کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت بھی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کر چکا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی بھی وضاحت پیش نہیں کی گئی تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارت کی سارک کانفرنس میں شرکت کی وجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز ظلم اور بلوچستان میں مداخلت پر تنقید سے چھپنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.