جمرود‘پائندی للمہ ہائی سکول کے 24مستحق طلباء میں وظائف تقسیم

بدھ 28 ستمبر 2016 14:13

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) پائندی للمہ ہائی سکول کے 24مستحق طلباء میں وظائف تقسیم-تفصیلات کے مطابق ملاگوری کے علاقے پائندی للمہ میں واقع گورنمنٹ ہائی سکول کے مستحق 24طلباء میں وظائف تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تفصلات بتاتے ہوئے علاقہ پائندی للمہ لوکل زکواة کمیٹی کے چیئر مین زیر اللہ ملاگوری نے بتایا کہ پہلے فرصت میں مزکورہ سکول کے مستحق طلباء کی فہرست بنائی گئی اور مستحقین کی فہرست تیار ہونے پر ان چوبیس طلباء میں وظائف تقیم کئے گئے۔

طلباء میں وظائف تقسیم کرنے کے موقع پر سکول کے سینئر انگلش ٹیچر نوشیرواں اُستاد ، شاہ جہان خان ، محمد نوازبھی موجود تھے۔دریں اثناء ملاگوری سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے اس کارخیر پر لوکل زکواة چیئر مین پائندی للمہ زیر اللہ ملاگوری حراج تحسین پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :