ھنگو، محرم الحرام کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا، پولیس کے 3543 ، پاک فوج ،فرنٹیئر کور کی تین تین کمپنیاں ،فرنٹیئر کانسٹبلری کی 4 پلاٹون سمیت 30 لیڈی کانسٹبلز سیکورٹی فرائض انجام دیں گی
نویں اور دسویں محرم کو موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی،موبائل فونز بند رکھنے کیساتھ یکم محرم سے شہر میں افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی
بدھ 28 ستمبر 2016 16:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی انتظامات کے تحت 3543 پولیس اہلکاران، پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی تین تین کمپنیوں سمیت فرنٹیئر کانسٹبلری کے چار پلاٹوں اور 30 لیڈی پولیس اہلکار محرم دیکورٹی فرائض انجام دیں گے۔
ڈی پی او شاہ نظر نے کہا کہ 27 امام بارگاہوں میں سے 8 امام بارگاہ حساس قرار دئیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر مرکزی جلوس سمیت 18 مجالس منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نویں اور دسویں محرم کو شہر کے داخلی اور خارجی اور قبائلی علاقوں سے متصلہ روٹس مکمل سیل کر کے شہر میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیکنگ پوائنٹس پر مریضوں کی سہولت کے پیش نذر کسی بھی میڈیکل ایمر جنسی کی صورت میں مریضوں کی ہسپتال تک رسائی ممکن بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران آذان کے سوالاوڈ سپیکر کے بے جا استعمال کی ممانعت ہو گی جبکہ تاجر برادری نویں محرم الحرام کو تجارتی مراکز بند کرنے سے قبل پولیس کے زریعے دکانیں سیکورٹی سرچ کے پابند ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ایمر جنسی انتظامات کے ساتھ ساتھ طبی امداد فراہمی کے سرکاری اداروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ دسویں محرم کو مرکزی جلوس کو متعین کردہ اوقات کے اندر مکمل کرنے سمیت شہر کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا محرم الحرام امن اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور مزہبی ہم آہنگی اور پائیدار امن کے لئے اہل سنت اور اہل تشیع کے علماء کرام امن کمیٹی کے عمائدین کا تعاون حاصل ہے اور امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بر وے کار لائے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.