پشاور،کارکنان کی عدم دلچسپی، رائے ونڈ مارچ کے لئے ٹرین خالی روانہ ہوگئی
جمعرات 29 ستمبر 2016 12:19
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 ستمبر۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کے لیے پشاور سے بھی قافلوں کی روانگی کے لیئے بک کرائی گئی ٹرین کارکنوں کی عدم دلچسپی کے باعث خالی روانہ، صوبائی وزیر اور ضلع ناظم کارکنوں کی راہ تکتے رہ گئے۔
(جاری ہے)
رائے ونڈ مارچ کے لیے ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور سے بھی قافلے جمعرات کو روانہ ہوگئے تاہم کارکنوں عدم دلچسپی اور مقررہ وقت پر نہ پہنچنے کے باعث کینٹ ریلوے اسٹیشن پشاور سے پہلی گاڑی کو خالی روانہ ہونا پڑا۔
عوامی ایکسپر یس کے زریعے پشاور سے کارکنوں نے لاہور روانہ ہونا تھا تاہم نو بجے تک کوئی بھی کارکن اسٹیشن نہ پہنچا،کینٹ اسٹیشن پر صوبائی وزیر شاہ فرمان اور ضلع نائب ناظم کارکنوں کی راہ تکتے رہ گئے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ لاہور میں تاریخی احتجاج ہوگا جس کے لیے تین قافلے پشاور سے روانہ ہوگئے جبکہ مرکزی قافلہ جمعہ سے ٹرین کے زریعے پشاور سے لاہور کے لئے روانہ ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.