اگر بھارت کی طرف سے پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے،
بھارت کی مقبوضہ کشمیرکے حوالے سے خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی،مقبوضہ کشمیر جلد بھارتی مسلط سے آزاد ہوگا،عمران خان کے احتجاج سے فرق نہیں پڑتا،14اگست گزرگیا،30ستمبر بھی گزر جائے گا،حکومت اپنی جمہوری مدت پوری کرے گی،عوام ہی اصل تھرڈ ایمپائر ہیں،عام انتخابات 2018میں ہی ہوں گے،کسانوں کو ٹیوب ویلز پر سبسڈی دی گئی،اس کے باوجود وہ بل جمع نہیں کروا رہے،صرف پنجاب نہیں پورے ملک کے کسانوں کو اپنے ٹیوب ویلز کے بل جمع کروانے ہوں گے وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
جمعرات 29 ستمبر 2016 15:08
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تیزی سے ترقی و مضبوط معیشت بھارت کو ہضم نہیں ہورہی،وزیراعظم نوازشریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پرپاکستان کا موقف عالمی برادری کے سامنے رکھ دیا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے،پاکستان کے آواز اٹھانے پر بھارت خائف ہوگیا ہے۔
عابد شیر علی نے کہا کہ پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے موقف عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے،جس سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اور پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں،اگر بھارت کی طرف سے پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے،بھارتی وزیراعظم کو عالمی سطح پر دہشتگرد قراردیا گیا۔عابد شیر علی نے کہا کہ 14اگست گزر گیا،30ستمبر بھی گزر جائے گا حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،عام انتخابات 2018میں ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے وزرات کے ساتھ جو معائدے ہوئے کسانوں نے تینوں معاہدوں کی خلاف ورزی کی،حکومت کی طرف سے ٹیوب ویلوں پر سبسڈی دی گئی مگر اس کے باوجود کسان بل جمع نہیں کروارہے،کسانوں کو صرف پنجاب میں نہیں پورے ملک میں اپنے ٹیوب ویلوں کے بل جمع کروانے ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.