بی آئی ایس پی کے وسیلہ تعلیم پروگرام کی کامیابی کو میکسیکو میں سراہا گیا
تعلیم کے ذریعے انسانی ترقی میں سرمایہ کاری سے مستحقین کو غربت سے باہر نکالنے پر یقین رکھتے ہیں ،ماروی میمن
جمعرات 29 ستمبر 2016 16:36
(جاری ہے)
پاکستان جنوبی ایشیاء کا وہ واحد ملک ہے جسکو مشروط مالی معاونت (CCT)میں حاصل کردہ کامیابیوں کے اعتراف میں اس تقریب میں مدعو کیا گیا۔ یہ خاص طور پر پاکستان کی حوصلہ افزائی ہے، انہوں نے CCTعمل کو لاطینی امریکی ممالک سے سیکھا لیکن گزشتہ چند سالوں میں اس نے بڑے پیمانے پر اسکول میں بچوں کا اندارج کیا جس سے یہ ایک رول ماڈل بنا اور اس پوزیشن میں آیا کہ دنیا کے سامنے اپنی منفرد کہانی کو شیئر کرسکے۔
عالمی بینک کے نائب صدر Mr Keith Hansenسے بات چیت کے دوران محترمہ ماروی میمن نے لیگ آف سوشل سیفٹی نیٹس کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح سے عالمی بینک خصوصا افریقہ، ایشیاء اور لاطینی امریکہ کیلئے اس مقصد کے حوالے سے ایک معاون ادارے کے طور پر کام کرسکتا ہے۔ ہنسن نے CCT، NSERاور خاص طور پر مالی معاونت سے پاکستان میں ناقص غذا کی شرح میں کمی لانے میں بی آئی ایس پی کے اہم کردار کو سراہا۔عالمی بینک کے نائب صدر نے ماروی میمن کو واشنگٹن میں آئندہ ہفتے میں ہونے والے عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں غذائی کمی کے موضوع پر وزراء خزانہ کی خصوصی تقریب سے بھی آگاہ کیا جس میں وزیر خزانہ جناب اسحاق ڈاربھی شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بی آئی ایس پی کے کو۔رسپانسبلٹی کیش ٹرانسفر (CCT)، وسیلہ تعلیم (WeT)کے تحت5-12سال عمر کے بچے کو پرائمری تعلیم کیلئے 70%حاضری کی شرط پر 750روپے سہ ماہی فی بچہ دیئے جاتے ہیں۔WeTپرائمری تعلیم کیلئے پائیدار ترقی کے حصول کے مقصد کی جانب ایک اہم قدم ہے اور دسمبر 2017تک 2ملین بچوں کے سکولوں میں اندراج کو یقینی بنانا اسکے مینڈیٹ میں شامل ہے۔ WeTکے تحت جون 2016تک1.3ملین بچوں کا سکولوں میں اندراج کیا جاچکاہے۔ چیئرپرسن نے مزید کہا کہ WeTاقدام کے تحت 50,000بی آئی ایس پی بینیفشری کمیٹیاں (BBCs)قائم کی جاچکی ہیں جو سماجی تحریک کے حوالے سے بات چیت کے ذریعے مستحقین کو مشغول رکھتی ہیں۔ چیئرپرسن نے شرکاء کو بتایا کہ ابتدائی طورپر 32اضلاع میں WeTکا آغاز کیا گیاہے اور وفاقی و صوبائی شراکت داری سے اس اقدام کو دیگر اضلاع میں وسعت دی جائے گی۔ محترمہ ماروی میمن نے کہا کہ وسیلہ تعلیم اقدام نے انسانی ترقی پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔ تشخیصی رپورٹس کے مطابق، بی آئی ایس پی کے مستحق خاندانوں میں WeTپروگرام کے تحت پرائمری سکولوں میں بچوں کے اندارج کی شرط 81%ہے جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر خاندانوں میں یہ شرط 60%ہے۔WeTکے اضلاع میں صنفی توازن برقرار ہے اور سکولوں میں حاضری کی شرح بھی بہتر ہے۔ WeTسے مستفید ہونے والے بچوں کی حاضری 87% ہے ،صرف 10%بچوں کی حاضری 70%سے کم ہے۔ WeTسے مستفیدگھرانوں میں لڑکیوں کے سکولوں میں اندارج کی شرح 76%اور لڑکوں کی 86%ہے۔ یہ اعدادو شمار اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ بی آئی ایس پی کا وسیلہ تعلیم اقدام انسانی ترقی اور مثبت سماجی تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.