سرجیکل اسٹرائیکس کے بعد بھارت اب کیا کرنے والا ہے؟؟
سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 ستمبر 2016 12:51
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30ستمبر 2016ء) : پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کے بعد بھارت نے اب مزید منصوبہ بندی کرنا شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کرنے کے بعد مزید منصوبہ بندی بھی شروع کر دی ہے۔ بھارتی رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان کے ساتھ تجارت ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔
جبکہ پاکستان کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت کو بھی محدود کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔ جس سے بھارت ہی کو فائدہ ہو گا۔ یہ تمام تر اقدامات بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی رضامندی سے کیے جائیں گے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اقدامات کے بعد دونوں ممالک کے مابین کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا۔(جاری ہے)
2014ء میں پاک بھارت کے مابین سرکاری سطح پر تجارت 2.6 بلین ڈالرز تھی جبکہ غیر سرکاری تجارت 5 بلین ڈالرز ریکارڈ کی گئی۔
اس تجارت میں جیولری، ٹیکسٹائل اور مشینری وغیرہ شامل ہیں۔ بھارتی حکام نے اس قسم کی تمام تر تجارت اور دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے ذریعے کی جانے والی تجارت کا بھی کریک ڈاؤن کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ بھارتی رپورٹ کے مطابق یہ تمام تر اقدامات پاکستان پر دباؤ کو مزید بڑھانے میں مدد دیں گے۔ خیال رہے کہ بھارت نے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ کیا ہے لیکن پاکستان نے اسے یکسر مسترد کر دیا ہے جس پر بھارت نے نئے حربوں کے استعمال پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.