بی کام پارٹ ون اور پاٹ ٹوکے پہلے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 15:04

سرگودھا۔یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء)یونیورسٹی آف سرگودھانے بی کام پارٹ ون اور پاٹ ٹوکے پہلے سالانہ امتحان (2016ء)کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اگست2016ء میں بی کام پارٹ ون کے منعقد ہونے والے امتحان میں کُل2966امیدواروں نے حصہ لیا،جس میں1021امیدوار کامیاب اور1940ناکام ہوئے۔یوں کامیابی کا تناسب34.48فیصد رہا۔بی کام پارٹ ٹوکے امتحان میں کُل2483امیدواروں نے حصہ لیا جس میں920امیدوار کامیاب اور1533امیدوار ناکام ہوئے۔ یوں کامیابی کا تناسب37.20فیصد رہا۔