ایڈوانس ڈپلومہ ان کلینکل سائیکالوجی اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے داخلہ فارم جمع کرانیکا اعلان

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 15:04

سرگودھا۔یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء)یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر انتظام ایڈوانس ڈپلومہ ان کلینکل سائیکالوجی اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن سالانہ امتحان2016ء میں طلباء اور طالبات کی شرکت کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمداقبال چودھری کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ07اکتوبر2016ء ہے اوردوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ14اکتوبر 2016 ہے ۔

ایڈوانس ڈپلومہ ان کلینکل سائیکالوجی میں سنگل فیس4000/-اوردوگنا فیس8000/-روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن میں سنگل فیس 3300/-اوردوگنا فیس6600/-روپے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.uos.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جا سکتے ہیں ۔داخلہ فیس مقررہ چالان فارم پرحبیب بینک لمیٹڈ کی کسی بھی برانچ میں اکاونٹ نمبر04237900985603 جمع کرانا ہو گی اور اصل بینک چالان داخلہ فارم کے ساتھ چسپاں کرنا ہوگا ۔

بینک ڈرافٹ، بینکرز چیک،پوسٹل آرڈر وغیرہ قابل قبول نہ ہوں گے۔اگر کوئی پرنسپل یا طالب علم مطلوبہ فیس سے کم رقم جمع کراتا ہے تو اسے کم جمع کرائی گئی فیس یکمشت تین بار جمع کرانا ہو گی بصورت دیگر رول نمبر سلپ جاری نہیں ہوگی۔طالب علموں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے داخلہ فارم اپنے پرنسپل کے وساطت سے جمع کرائیں ۔امتحان دسمبر2016میں متوقع ہیں۔