ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کے داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 15:04

سرگودھا۔یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر انتظام ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی پہلے ،دوسرے ،تیسرے، چوتھے اور پانچویں سال،بی ایس سی (آنرز) الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور DHNDکے سالِ اوّل اور دوئم کے سالانہ امتحان2016ء میں طلباء اور طالبات کی شرکت کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ07اکتوبر2016ء ہے اوردوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ14اکتوبر 2016 ہے ۔ سنگل فیس5000/-اوردوگنا فیس10000/-روپے مقرر کی گئی ہے۔داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.uos.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

داخلہ فیس مقررہ چالان فارم پرحبیب بینک لمیٹڈ کی کسی بھی برانچ میں اکاونٹ نمبر04237900985603 جمع کرانا ہو گی اور اصل بینک چالان داخلہ فارم کے ساتھ چسپاں کرنا ہوگا ۔بینک ڈرافٹ، بینکرز چیک،پوسٹل آرڈر وغیرہ قابل قبول نہ ہوں گے۔اگر کوئی پرنسپل یا طالب علم مطلوبہ فیس سے کم رقم جمع کراتا ہے تو اسے کم جمع کرائی گئی فیس یکمشت تین بار جمع کرانا ہو گی بصورت دیگر رول نمبر سلپ جاری نہیں ہوگی۔طالب علموں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے داخلہ فارم اپنے پرنسپل کے وساطت سے جمع کرائیں ۔،امتحان نومبر/دسمبر2016میں متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :