سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا

انٹر بورڈ کے چئیرمین اختر غوری کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ پروفیسر انعام احمد کو تعینات کردیا گیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 15:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ اجلاس میں صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو عہدوں سے فارغ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سخت فیصلہ کرتے ہوئے حیدرآباد بورڈ کے علاوہ صوبے کے تمام بورڈز کے سربراہوں کو ان عہدوں سے ہٹا کر نئے چئیرمین بورڈز تعینات کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

انٹر بورڈ کے چئیرمین اختر غوری کو اینٹی کرپشن کی جانب سے تفتیش میں شامل ہونے کے باعث ان کے عہدے سے فوری طور پر ہٹا کر ان کی جگہ پروفیسر انعام احمد کو تعینات کردیا گیا ہے۔ جبکہ ڈاکٹر سعید الدین سیکنڈری بورڈ کراچی تعینات کئے گئے ہیں۔ سیکنڈری بورڈ سکھر کے چئیرمین سید غلام علی مجتبیٰ ہوں گے اور لاڑکانہ کے نئے چئیرمین سیکنڈری بورڈ ڈاکٹر احمد علی بروہی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :