شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کا121واں یوم پیدائش منایا گیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 15:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کا 121 واں یوم پیدائش گزشتہ روز منایا گیا ۔ شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان یکم اکتوبر 1895ء کو پیدا ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

ان کے یوم ولادت کے موقع پر مختلف سیاسی، دینی، مذہبی ، عوامی ، سماجی تنظیموں کی جانب سے مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات ، کانفرنسز ، مذاکروں ، مباحثوں ، سیمینارز وغیرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں لیاقت علی خان کی ملکی و ملی اور قومی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :