حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں تین روز کے دوران ڈینگی سے متاثرہ چھ افراد کوداخل کرادیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں تین روز کے دوران ڈینگی سے متاثرہ چھ افراد کوداخل کرادیا ہے ،متاثرہ افراد کاتعلق سوات،بٹ خیلہ اورمردان سے ہے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ تین دن میں ڈینگی سے متاثرہ چھ افراد کوحیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کروایا گیا ہے ،متاثرہ افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہیں ،ڈینگی سے متاثرہ افراد میں جاوید،امتیاز،سیدباچا،گل نواز،امداد الدین اورصمیہ شامل ہیں،متاثرہ افراد 29ستمبر سے یکم اکتوبرکے دوران ہسپتال میں لایاگیا ہے جہیں علاج کاسلسلہ شروع کردیا ہے اورانکی حالت خطرے سے باہرہیں

متعلقہ عنوان :