پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کمیٹی کی چئیر مین شپ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے کشمیر کمیٹی کی چئیر مین شپ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ جس طرح مولانا فضل الرحمان نے اسمبلی میں کشمیر کی تحریک آزادی کی توہین کی اس کے بعد ان کا کشمیر کمیٹی کے چئیر مین رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام آزادی مانگ رہی ہے اور فاٹا کی عوام اپنا حق مانگ رہی ہے لیکن بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور مولانا فضل الرحمان کو یہ سب نظر نہیں آرہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا میں تبدیلی لانے کی ضرورت موجود ہے لیکن یہ تبدیلی انشااللہ خیبر پختونخواہ سے فاٹا کے الحاق کے بعد آئے گی۔