لورالائی سنجاوی سٹرک کے پہلے فیز کی تعمیر پر 12کروڑ روپے کے لاگت سے کام شروع ہوا ،رحیم خان اُوتمان خیل محمدزمان کدیزئی
ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:57
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سٹرک کی خستہ حالی کی وجہ سے مسافروں کا وقت ضائع ہونے کے ساتھ گاڑیوں کی ست رفتاری کی وجہ لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اے سی ایکسین بی اینڈآر نے مذکورہ روڈ کا ٹینڈر صرف کمیشن کے لیے دیا روڈ کی الودگی سے مختلف قسم کے امراض پھیل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹھیکدار نے فنڈز کی کمی اور بندش پر محکمہ سے نیا ریوائز کا مطالبہ کیا مگر بی اینڈآر نے اس پر کوئی توجہ نہ دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ۔
انہوں نے کہا کہ روڈ کا سائز 20فٹ جبکہ پلوں کا سائز 16فٹ رکھنے اورڈیزائن کرنے والے انجینئر ز اورمتعلقہ آفیسران کی نااہلی ظاہر کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سیکرٹری بی اینڈآر اے سی ایکیسن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پرانے سٹرک کو دوبارہ بحال کرکے ڈالی گئی مٹی واپس لے جائیں عوام کے لیے سہولت کے بجائے زحمت بننے والے سٹرک کی کوئی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ چیئرمین شمس حمزہ زئی کے ہمراہ سٹرک کی ناقص تعمیر کے خلاف اور مبینہ کرپشن کے خلاف سٹرک پر عنقریب احتجاجی دھرنا دئینگے گورنر وزیر اعلیٰ چیف سیکرٹری بلوچستان کمشنر ڈی سی اور نیب کے احکام سے فوری طور پر مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث آفیسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ 12کروڑ روپے میں جس حدتک معیاری تعمیر ممکن ہے وہ فوری طور پر مکمل کرکے ٹرانسپورٹر زاورعوام کو سہولت فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ باورندی پر زیر تعمیر پل کی مرمت کے لیے بھی فوری طورپر فنڈز ریلیز کیا جائے ۔ بارشوں کے وقت ہزاروں افراد سیلابی ندی میں پھنس جاتے ہیں اگر ہمارے مطالبات کا فوری نوٹس نہ لیا گیا تو احتجاجی تحریک کے طورپر پہیہ جام شٹردوان ہڑتال سے دریغ نہیں کرئینگے ۔مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.