آزمائش کی ہر گھڑی پر پوری اترنے والی پاک چین دوستی وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط تر ہوتی جارہی ہے ، صدر ممنون
پاک چین اقتصادی راہداری کی وجہ سے دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہوا ہے ، وزیر اعظم نواز شریف عوامی جمہوریہ چین کے 67ویں یوم تاسیس کے موقع پر چینی ہم منصبوں کے نام پیغامات تہنیت میں اظہار خیال
ہفتہ 1 اکتوبر 2016 17:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین امن و استحکام کے لئے سٹرٹیجک پارٹنرشپ کے تحت مل کر کام کرتے رہینگے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارہفتے کو عوامی جمہوریہ چین کے 67ویں قومی دن کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان آزمائش کی ہر گھڑ ی پر پوری اترنے والی دوستی مزید مضبوط ترہوتی جارہی ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) منصوبے نے دوطرفہ تعاون کو نئی توانائی عطا کی ہے ۔
صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان خوشگوار تعلقات ، باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہے ، دونوں ممالک کے علاقائی اور بین الاقوامی امور کے بارے میں مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ کے نام ا پنے تہینی پیغام چین پاکستان اقتصادی راہداری کی وجہ سے پاک چین دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ، وزیراعظم نے کہا کہ پاک ۔
چین سٹرٹیجک پارٹنر شپ سی پیک کی تکمیل سے نئی بلندی پر پہنچے گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کی ترقی ، خوشحالی اور استحکام کا پیش خیمہ ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین مشترکہ اقدار کے فروغ کے تحفظ اور پرامن بقائے باہمی کیلئے یک جان ہیں ۔انہوں نے چین کی عوام اور حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر ہے کہ دونوں دوست ممالک کے درمیان مستقبل کے اشتراک عمل میں مزید اضافہ ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.