مردان کچہری حملے میں ملوث 5دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا

دہشتگردی کے 4 مزیدمنصوبے ناکام بنا دیے گئے،وزیراعظم نے حساس ادار وں کو کامیاب کاروائی پر مبارکباد دی ہے ،یہ کاروائی محفوظ پاکستان کی جانب اہم قدم ہے ترجمان وزیراعظم ہا?س مصدق ملک کابیان

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 22:10

مردان کچہری حملے میں ملوث 5دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) ترجمان وزیراعظم ہاؤس مصدق ملک نے کہا ہے کہ مردان کچہری میں2ستمبر کے حملے میں ملوث 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا اور دہشتگردوں کے مزید 4منصوبے ناکام بنا دیے گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مردان کچہری حملے کے 5دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے ، یہ دہشت گرد دو ستمبر کو مردان کچہری حملے میں ملوث تھے ، دہشت گردوں کے مزید 4منصوبے ناکام بنا دیے گئے ، وزیراعظم نوازشریف نے حساس ادارے کی کامیاب کاروائی پر مبارکباد دی اور انٹیلی جنس ایجنسی کی محنت اور کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاروائی محفوظ پاکستان کی جانب ایک اور قدم ہے ، دہشتگردوں کی گرفتاری سے مزید منصوبے بے نقاب ہوئے جس سے سینکڑوں قیمتی جانیں بچ گئیں۔

واضح رہے کہ 2ستمبر کو مردان کچہری حملے میں 14بے گناہ افراد شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :