جیکب آباد میں ہندونوجوان اتحاد کی پاک فوج کی حمایت اورانڈیا کے خلاف احتجاجی ریلی مودی کے خلاف نعرے بازی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 22:52

جیکب آباد میں ہندونوجوان اتحاد کی پاک فوج کی حمایت اورانڈیا کے خلاف ..

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) ہندونوجوان اتحاد کی جانب سے پاک فوج کی حمایت اورانڈیا کے خلاف زبر دست ریلی مودی کے خلاف نعرے سبز ہلالی پرچم اٹھاکر شہر کا گشت، تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت میں ہندونوجوان اتحاد کی جانب سے وکی وادھوانی ،جیش تلسی کی قیادت میں ایک زبر دست ریلی نکالی گئی جس میں وجے ،راجا،ونیش،سنی تلریجا ،ستیش،سندیش،ساگر ،دھیرج ،ہری کمار وددیگر نے بھی شرکت کی ریلی کے شرکاء نے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے خلاف سخت نعریبازی کی ان کے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھے مظاہرین نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کیا اور ڈی سی چوک پہنچے جہاں خطاب کرتے ہوئے رہنما?ں نے کہاکہ ہندونوجوان پاک فوج کے ساتھ مل کر ملک کا دفاع کریں گے شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

متعلقہ عنوان :