ملتان کی بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں چارج سنبھالنے کے مسئلے پر افسروں کے دوگروپس میں تصادم،دو افراد زخمی

پیر 3 اکتوبر 2016 22:23

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) ملتان کی بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں چارج سنبھالنے کے مسئلے پر افسروں کے دوگروپس آپس میں لڑپڑے۔دونوں گروپوں کے جھگڑے میں ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دوملازم زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ملتان کی زکریا یونیورسٹی میں سابق رجسٹرارملک منیر اورموجود ہ رجسٹرار ڈاکٹر مطاہرکے مابین چارج سنبھالنے کے مسئلے پر لڑائی جھگڑا ہوا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق رجسٹرارملک منیر 90 روز تک انکوائری کا فیصلہ نہ آنے کے بعد دفتر پہنچ گئے۔جس پر ان کا موجودہ رجسٹرار سے جھگڑا ہوا ،جھگڑے میں دونوں افسران کے حامی ملازمین بھی پہنچ گئے۔لڑائی جھگڑے میں ڈنڈوں میں آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دوملازمین زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ یونیورسٹی کے بعض شعبہ جات میں بھی تدریسی عمل معطل ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :