Live Updates

عمران خان کی اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیوں کیخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں توہین عدالت کی درخواست دائر

پیر 3 اکتوبر 2016 22:27

عمران خان کی اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیوں کیخلاف سپریم کورٹ لاہور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے رائے ونڈ جلسے میں اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیوں کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراﷲ خان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہیکہ پانامہ لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اس معاملے پر سماعت کے لئے فل بینچ بھی تشکیل دیا جا چکا ہے درخواست میں مزید کہا گیا کہ پاناما لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باوجود عمران خان احتجاج اور تحریک چلارہے ہیں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر رائے ونڈ میں احتجاجی جلسہ کرکے اسلام آباد بند کرنے کا اعلان عدالتی فیصلہ پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے عدالت میں کیس زیرسماعت ہونے کے دوران عمران خان کا دھمکی آمیز خطاب توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات