محکمہ ایجوکیشن سکولز کا نجی تعلیمی اداروں کو فیسوں میں اضافے کا اختیار دینے کا فیصلہ

منگل 4 اکتوبر 2016 16:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔04 اکتوبر۔2016ء) محکمہ ایجوکیشن سکولز نے پنجاب بھر کے نجی تعلیمی اداروں کو فیسوں میں اضافے کا اختیار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نجی سکولوں کی فیسوں میں5فیصد8فیصد اضافہ کا اختیار دیا جارہا ہے۔ جس کے لئے باقاعدہ ایک آرڈیننس جاری کیاجائیگا جبکہ دوسری طرف محکمہ قانون پنجاب نے اس آرڈیننس عوام دشمن آرڈیننس قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے محکمہ قانون کا کہنا ہے کہ نجی سکولوں کی انتظامیہ کو فیسوں میں اضافے کا اختیار دے کرغریب والدین پر مزید مالی بوجھ بڑھ جائے گا جبکہ محکمہ قانون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن کے افسران نے معمولی مراعات کے عوض نجی سکولوں کو فیس میں اضافے کرنے کا اختیار دیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے چند روز قبل پنجاب اسمبلی سے نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف باقاعدہ قانون پاس کیا تھا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے فیسوں میں اضافہ کرنے والے نجی سکولوں کے خلاف کارروائی بھی کی تھی۔ لیکن نئے آرڈیننس پر محکمہ قانون سر پکڑ کر بیٹھ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :