گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور مجلسِ مباحث نے270 ایوارڈز جیت لیے

ایوارڈز میں 50ٹیم ٹرافیاں اور 93بہترین مقرر کے اعزازات شامل ہیں‘وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کی مقررین کو مبارکباد

منگل 4 اکتوبر 2016 18:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی مجلسِ مباحث نے 2015-16ء تعلیمی برس میں ملکی وعالمی تقریری مقابلوں میں 270ایوارڈزجیت لیئے۔ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حسن امیرشاہ نے مجلسِ مباحث کی بے مثال کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور اُن کا کہنا تھا کہ راوئینزتحقیق سمیت ہر میدان میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔

جی سی یو مجلسِ مباحث کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 270ایوارڈز میں 50ٹیم ٹرافیاں اور 93بہترین مقرر کے اعزازات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر کا کہناہے کہ جی سی یو اپنے طلباء کو ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیئے مکمل رہنمائی اور تعاون فراہم کرتا ہے ۔اس موقع پر وائس چانسلر نے جی سی یو کے مقررین محمد افزان منیر،اویس احمد ملک،شاکر علی بخاری،حسن حیدر رضا،رضا گیلانی،حسن قدیربٹ،حمزہ عباس،محبہ احمد،زین الحسن ،علی ذر،سعد خان،اسامہ خان ،عبداﷲ ظفر ،قاسم رضا،حارث علی ورک،عبدالرحیم ورک، جویریہ بتول،کفیل رانا،اسامہ ضوریز،محمد علی ظاہر،فہد محموداور ذوہیب عالم کی مجلسِ مباحث کے لیئے انفرادی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :