وفاق اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ بارے تحریری طور پر صوبائی حکومت کو آگاہ کرے،خیبرپختونخوا اسمبلی کا مطالبہ
وزیراعلیٰ پرویزخٹک کیساتھ چینی سفیر نے ملاقات میں بتایا کوئی مغربی روٹ اقتصادی راہداری کاحصہ نہیں ہے جس سے شکوک وشہبات نے مزید تقویت پکڑی صوبے کے مفادات کیلئے ہر فورم پر صوبائی حکومت کا ساتھ دینگے، وزیراعظم نے کشمیرکے مسئلے پر قوم کی حقیقی جذبات کی ترجمانی نہیں کی ،سینئروزیر عنایت اﷲ ،سکندر شیرپاؤ،شوکت علی یوسفزئی کاایون میں اظہارخیال
منگل 4 اکتوبر 2016 19:39
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) خیبرپختونخوااسمبلی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے حوالے سے تحریری طور پر صوبائی حکومت کو آگاہ کرے۔منگل کے روز صوبائی اسمبلی کااجلاس سپیکراسدقیصر کی زیرصدارت منعقد ہوا ،اقتصادی راہداری کے حوالے سے چینی سفیر کے بیان آنے کے بعد صوبائی اسمبلی میں معمول کے ایجنڈے کو تبدیل کرکے صرف سی پیک پر تفصیل سے بحث کی گئی ۔
سینئرصوبائی وزیرعنایت اﷲ نے کہاکہ خیبرپختونخواحکومت کے احتجاج کے بعد وفاق نے یقین دہانی کرائی تھی کہ مغربی راہداری سب سے پہلے تعمیرہوگی اور اس حوالے سے دوآل پارٹیز کانفرنس میں بھی وعدہ کیاگیاتھا لیکن گزشتہ روز چینی سفیر نے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے ساتھ ملاقات کے دوران بتایاکہ کوئی مغربی روٹ اقتصادی راہداری کاحصہ نہیں ہے جس کے بعد ہمارے شکوک وشہبات نے مزید تقویت پکڑی ماضی میں جب فیڈریشن کو کمزورکیاگیاتو71ء جیسے سانحات نے جنم لیاتھا وزیراعظم اوراحسن اقبال اب ہمیں مزیددھوکے میں نہ رکھیں اور ہمارے تحفظات دور کریں وفاق اب ہمیں لکھ کر دیدے کہ مغربی روٹ کے حوالے سے چینی سفیر کابیان غلط ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
-
جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن
-
آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے،وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.