حسین آباد پولیس نے مخفی اطلاع پر آٹو بھان روڈ پر چھاپے کے دوران تین افراد کو گرفتار کرلیا

بڑی تعداد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ برآمد کر لئے جن سے وہ پیسے نکلوا رہے تھے، ایک دوسری کاروائی میں ملزم سے بھاری اسلحہ برآمد

منگل 4 اکتوبر 2016 22:54

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) حسین آباد پولیس نے مخفی اطلاع پر آٹو بھان روڈ پر چھاپے کے دوران تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ برآمد کر لئے جن سے وہ پیسے نکلوا رہے تھے، ایک دوسری کاروائی میں ملزم سے بھاری اسلحہ برآمد۔حسین آباد پولیس آٹو بھان روڈ پر واقع ایچ بی ایل کے اے ٹی ایم پر پہنچی تو وہاں ٹویوٹا کرولا کار نمبرBDG-458 کھڑی تھی اور تین افراد اے ٹی ایم سے پیسے نکال رہے ہیں، پولیس نے تینوں مشکوک افراد کو پکڑ لیا اور ملزم عاشق علی شاہ ولد نظام الدین شاہ سکنہ خیرپورناتھن شاہ کے قبضے سیبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 20 کارڈ، 4000 روپے نقد اور ایک مو بائیل فون، ملزم ایاز علی ولد حاکم علی چانڈیو سکنہ میہڑ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 18 کارڈ، 3500روپے نقد اور ایک موبائیل فون اور ملزم عبدالغفار ولد غلام عباس کھوکھر سکنہ خیرپورناتھن شاہ کے قبضے سے2500روپے نقد، ایک مو بائیل فون اورآرمی سے ڈسچارج سرٹیفیکیٹ برآمد کر لئے، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر نمبر129/16 زیردفعہ420,406,34 PPC درج کر لی ہے۔

(جاری ہے)

درایں اثناء سخی پیر پولیس نے دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر ستّار شاہ قبرستان کے قریب چھاپہ مارکرایک مشکوک ملزم زاہد ولد محمدعمر سکنہ عامل کالونی ہیر آبادکو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک درجن کے قریب رپیٹر گن،رائفلز، پستول سمیت کارتوس، گولیاں اور2 مو بائیل فونز برآمد کر لئے۔

متعلقہ عنوان :