پاکستان کا ایشیا میں تعلیم پر کم ترین خرچ کرنے والے ممالک میں تیسرا نمبر دعوے داروں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے،عابد حسین صدیقی
بدھ 5 اکتوبر 2016 17:45
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایشیا میں تعلیم پر کم ترین خرچ کرنے والے ممالک میں تیسرا نمبر آنا تعلیم دوستی کے دعوے داروں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کہنے کو تو ہر سال حکومت تعلیم کی مد میں مختص رقم میں اضافہ کرتی رہتی ہے، مگر اس کے باوجود پاکستان ایشیا کے ان ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جو تعلیم پر کم رقم خرچ کرتے ہیں۔
اس سے ہماری حکومتوں کی تعلیم کے فروغ میں دلچسپی باآسانی آشکار ہوتی ہے۔ جی ڈی پی کے تناسب سے یہ رقم 2.5 فیصد ہے جو نہایت کم ہے۔ اس سے حکومت کا یہ دعویٰ کہ سرکاری سکولوں کی جانب طلبہ کا رجحان بڑھ رہا ہے مشکوک نظر آتا ہے۔(جاری ہے)
سرکاری سکولوں میں بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولتیں موجود نہیں۔ تو وہاں کون بچے داخل کرائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ لاہور کے سرکاری سکولوں میں 2لاکھ 90 ہزار بچوں کے داخلے کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے اساتذہ کو گھر گھر جاکر مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اگر حکومت واقعی ملک بھر میں تعلیم عام کرنے اور بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کے پروگرام میں سنجیدہ ہے تو اسے سرکاری سکولوں میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں اور بہترین نظام تعلیم دینا ہوگا۔ جس کے لئے تعلیمی بجٹ میں معقول اضافہ کرکے اسے ترقی یافتہ ممالک کے برابر لانا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.