تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی ، مشترکہ اجلاس سے سے عالمی سطح پرکشمیر کے حوالے سے مثبت پیغام جائیگا
قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
بدھ 5 اکتوبر 2016 19:32
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) قومی وطن پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی ، پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے اس سے پاکستان کے مشترکہ عزم کا عالمی سطح پر پیغام جائے گا ۔
(جاری ہے)
بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے پہلے مشترکہ اجلاس میں آنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن انہوں نے مشترکہ اجلاس نہ آنے کا فیصلہ اچانک کر دیا جو درست نہیں ۔
ہمیں قومی مفاد و ملکی سلامیت کے لئے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا ۔اگر عمران خان آج کے اجلاس میں شرکت کرتے تو بہت اچھا تاثر جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اور آج کے مشترکہ اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ اس سے پاکستان کی عوام کی طرف سے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مثبت پیغام جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پرمظالم کی انتہا کر دی ۔ عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کا نوٹس لے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.