نواز شریف ، مودی سے دوستانہ انداز کی بجائے ایٹمی ملک کے وزیراعظم کے طور پر بات کریں ‘ یوسف رضا گیلانی
کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین مخدوم سید احمد محمود، شوکت بسراء ،محمود ٹوچی خان، نوازش پیرزادہ اور دیگر کا اجلاس سے خطاب
بدھ 5 اکتوبر 2016 21:46
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نواز شریف ، مودی سے دوستانہ انداز میں گفتگو کی بجائے ایٹمی ملک کے وزیراعظم کے طور پر بات کریں ‘ پانامہ لیکس کے معاملے پر پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہے اور اپوزیشن نے پانامہ لیکس کے حوالے سے پارلیمنٹ میں جو بل پیش کیا ہے اگر حکومت نے اس کو مسترد کیا تو پیپلز پارٹی عوام کی عدالت میں جائے گی اور تمام تر حالات کی ذمہ دار خود حکومت ہوگی‘پاکستانی سرحدی علاقوں کی مسلسل خلاف ورزی اور بھارتی جارحیت کیخلاف قوم آج بھی 1965ء والے جذبے سے سرشار اور مسلح افواج کے ساتھ قومی یکجہتی و سلامتی کے لئے متحد ہیں۔
بدھ کوجنوبی پنجاب کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب شوکت بسراء، سابق رکن قومی اسمبلی محمود حیات ٹوچی خان، نوازش علی پیرزادہ، عبادلقادر شاہین اور خواجہ رضوان عالم سے مخدوم ہاؤس لاہور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے موجودہ سنگین صورتحال پر پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس بلا کر ایک اچھا اقدام کیا ہے جس سے بین الاقوامی برادری کو واضح پیغام ملا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اور تمام سیاسی، مذہبی و دینی جماعتیں متحد ہیں اور وہ ملکی سلامتی و سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.