علامہ شاہ تراب الحق قادری انتقال کرگئے،نماز جنازہ بعد نماز (کل) ایم اے جناح روڈ بولٹن مارکیٹ پر ادا کیا جائیگا
شاہ صاحب نے دین و ملت کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں،1985 میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تحریک ِختم ِنبوت ، تحریک نظامِ مصطفی میں بھر پورحصہ لیا ،مفتی اعظم ہند سے بیعت و خلافت حاصل ہوئی کئی کتابیں تصنیف کیں، اکثرمساجد و مدارس کے ٹرسٹی و سر پرست رہے،سوئم ہفتہ کومیمن مسجد کھوڑی گارڈن میں ہو گا
جمعرات 6 اکتوبر 2016 19:27
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) ممتاز عالم دین سابق ممبر قومی اسمبلی ،جما عت اہلسنّت کے امیر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری طویل علالت کے بعد 72 سال کی عمر میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔ ان کی نماز جنازہ کل 7 اکتوبر بعد نماز جمعہ 03:30 بجے ایم اے جناح روڈ (بولٹن مارکیٹ) پر اد اکی جائے گی۔ تدفین (کھارادر،کھوڑی گارڈن) علامہ قاری محمد مصلح الدین صدیقی ؒ کے پہلو میں ہو گی۔
ایصال ثواب کیلئے سوئم ہفتہ بعد مغرب میمن مسجد کھوڑی گارڈن میں ہو گا۔ سوگواران میں تین صاحبزادے ،پانچ صاحبزادیاں اور کثیر تعداد میں مریدین و معتقدین شامل ہیں۔ علامہ سید شاہ تراب الحق قادری 15ستمبر 1944 ہندوستان کے شہر حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے ۔پا کستان آنے کے بعد درسِ نظامی دارالعلوم امجدیہ کراچی سے کیا آپ کے استاتذہ میں پیر طریقت علامہ قاری مصلح الدین ؒ اورشیخ الحدیث حضرت علامہ عبد المصطفیٰ الازہری ؒ شامل ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.