ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کے احکامات نظر انداز کر دیئے،406ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی
15 اکتوبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی، الیکشن کمیشن آف پاکستان
جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:16
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کے احکامات نظر انداز کر دیئے ہیں،آخری تاریخ 30 ستمبر گزرنے کے باوجود 406ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائی ہیں۔الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیل جمع کروانے اور نہ کروانے والوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ کل 1174 ارکان پارلیمنٹ میں سے صرف 756 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا ئی ہیں۔
کل 104 سینیٹرز میں سے 76 نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کروائی ہے جبکہ سینٹ کے 28 ارکان نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔قومی اسمبلی کے 342 ارکان پارلیمنٹ میں سے 246 ارکان نے اپنی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے 93 ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔(جاری ہے)
صوبائی اسمبلی پنجاب کے 371 ارکان میں سے 216 نے تفصیلات جمع کروائی ہیں، صوبائی اسمبلی سندھ کے کل 168 ارکان اسمبلی میں سے 110 نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروائی، صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے کل 124 ارکان میں سے 60 نے تفصیلات جمع کروائی ہیں، صوبائی اسمبلی بلوچستان کے کل 65 ارکان میں سے 48 نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی۔
وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 30 ستمبر تک ارکان کو اپنے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ 15 اکتوبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.