بھارتی میڈیا کی جانب سے جعلی پروگرام نشر کرنا دھوکہ دہی اور گھٹیا حرکت ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان
بھارت کا سی این این نیوز 18 گلوبل، سی این این انٹرنیشنل سے منسلک ہے، اس چینل نے سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) سپیشل برانچ آزاد جموں وکشمیر غلام اکبر کا جعلی انٹرویو نشر کیا،سی این این اس ٹی وی چینل کے خلاف کارروائی کرے،دفتر خارجہ بھارت کی اس حرکت کا مقصد جعلسازی اور من گھڑت کہانیوں کے ذریعے ملکی سطح پر سیاسی مقاصد حاصل کرنا ہے،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں بعض حلقے سرجیکل سٹرائیک کے بھارتی دعوے کو ہر صورت ثابت کرنے کیلئے بے چین ہیں ، دفتر خارجہ
جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:40
اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) پاکستان نے بھارتی میڈیا کی جانب سے جعلی پروگرام نشر کرنے کو دھوکہ دہی کی گھٹیا حرکت قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے جس کا مقصد جعلسازی اور من گھڑت کہانیوں کے ذریعے ملکی سطح پر سیاسی مقاصد حاصل کرنا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں بعض حلقے سرجیکل سٹرائیک کے بھارتی دعوے کو ہر صورت میں ثابت کرنے کیلئے بے چین ہیں۔
بیان کے مطابق بھارت کا سی این این نیوز 18 گلوبل جو کہ سی این این انٹرنیشنل سے منسلک ہے۔ اس چینل نے سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) سپیشل برانچ آزاد جموں وکشمیر غلام اکبر کا جعلی انٹرویو نشر کیا جس میں انہوں نے مبینہ طورپر بھارتی سرجیکل سٹرائیک کی تصدیق کی ہے رپورٹر نے خود کو انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ظاہر کیا ہے۔(جاری ہے)
ایس پی غلام اکبر نے فون پر بات کرنے کی واضح تردید کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی ریکارڈنگ میں ان کی آواز نہیں یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ سی این این جیسا معروف میڈیا ہاؤس غیراخلاقی حرکت اور دھوکہ دہی میں ملوث ہے دفتر خارجہ نے امید ظاہرکی ہے کہ سی این این اپنے ساتھ منسلک اس ٹی وی چینل کے معاملے پر سنجیدگی اختیار کرے اور چینل کے خلاف اس غیراخلاقی حرکت پر کارروائی شروع کرے۔
بیان مبں کہا گیا ہے کہ ہمیں اس ٹی وی چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق حاصل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.