مال گاڑی کی فیکٹری بس کو ٹکر ، 4 افراد جاں بحق،15 زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 اکتوبر 2016 11:07

مال گاڑی کی فیکٹری بس کو ٹکر ، 4 افراد جاں بحق،15 زخمی

پتوکی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اکتوبر 2016ء) : پتوکی میں مال گاڑی فیکٹری کی بس سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 4 مزدور جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ بھاٹک پر موجود ملازم کی مبینہ غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔ ملازم سویا ہوا تھا اور ٹرین کی لائٹس بھی بند تھیں جس کی وجہ سے پھاٹک بند نہ ہونے اور ٹرین کی لائٹس نہ ہونے کی بنا پر مال فیکٹری کی بس نے پھاٹک کراس کرنا چاہا کہ بس ٹرین کی زد میں آگئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :