یونیورسٹی آف تربت کے گوادر کیمپس میں داخلہ فارم جمع کرانے کا سلسلہ 15نومبر تک جاری رہے گا

داخلہ فارم www.uot.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے

جمعہ 7 اکتوبر 2016 17:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) یونیورسٹی آف تربت کے سب کیمپس گوادر کی جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق یونیورسٹی آف تربت کے گوادر کیمپس میں شعبہ منیجمنٹ سائنسز میں بی بی اےٰٰٓ چار سالہ پروگرام ، کمپیوٹر سائنس میں بی ایس آئی ٹی چار سالہ پروگرام ، شعبہ کامرس میں بی کام دو سالہ پروگرام ، شعبہ ایجوکیشن میں اے ڈی ای دوسالہ پروگرام اور بی ایڈ (آ نرز) چارسالہ پروگرام کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کا سلسلہ 15نومبر تک جاری رہے گا۔

اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ یا مساوی امتحان 45 فیصد نمبروں کے ساتھ پاس کرنے والے امیدوارداخلہ لینے کے اہل ہوں گے۔ نتائج کا انتظار کرنے والے امیدوار بھی ہوپ سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر داخلہ فارم جمع کر ا سکتے ہیں ۔ داخلہ فارم حبیب بنک لمیٹڈ میں یونیورسٹی آف تربت کے اکاؤنٹ نمبر1040-7900-25001 میں مبلغ 300/=روپے جمع کرانے کے بعد گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر، سیدہاشمی بوائزڈگری کالج گوادر، آرسی ڈی کونسل گوادر،جی ڈی اے کالج گوادر اور حبیب بنک لمیٹڈ گوادر برانچ سے وصول کئے جاسکتے ہیں ، داخلہ فارم یونیورسٹی آف تربت کی ویب سائیٹwww.uot.edu.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

دوردراز سے آنے والے طلباو طالبات کے لئے ہاسٹل او ر ٹرانسپو رٹ کی سہولت بھی موجودہے۔ یونیورسٹی آف تربت کے گوادر کیمپس میں داخلہ لینے کے لئے امیدواروں کی سہولت کے پیش نطرمین کیمپس اور گوادرکیمپس کے علاوہ آر سی ڈی کونسل گوادر میں بھی ایڈمیشن سیل قائم کردیا گیا ہے۔جہاں پر داخلہ فارم جاری اور وصول کئے جاسکتے ہیں۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15نومبر2016مقررکی گئی ہے۔مزید تفصیلات کے لئے ان نمبروں پر رابطہ کیاجاسکتا ہے۔