فیس بک پر خاتون پروفیسر کو حراساں کرنے پر جامعہ کراچی کا اسسٹنٹ پروفیسر گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 اکتوبر 2016 20:22

فیس بک پر خاتون پروفیسر کو حراساں کرنے پر جامعہ کراچی کا اسسٹنٹ پروفیسر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) فیس بک پر خاتون پروفیسر کو حراساں کرنے پر جامعہ کراچی کا اسسٹنٹ پروفیسر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت کے حکم پر ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کو گرفتار کر لیا ہے۔ فرحان کامرانی نامی پروفیسر کو فیس بک پر جامعہ کراچی کی ہی ایک خاتون پروفیسر کو حراساں کرنے کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار پروفیسر کیخلاف خاتون پروفیسر کی جانب سے درخواست دی گئی تھی جس میں انہوں نے موقف پیش کیا تھا فرحان کامرانی ان کے نام سے ایک جعلی فیس بک اکاونٹ بنا کر اس پر نازیبا تصاویر شائع کر رہا ہے۔ خاتون کی درخواست کے بعد کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے فیس بک انتظامیہ کی مدد سے تحقیقات کرکے جعلی فیس بک اکاونٹ چلانے والے فرحان کامرانی کا پتہ ڈھونڈ نکالا۔ عدالت نے فرحان کامرانی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :