لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیر خان ترین کی شوگر ملز سے 162 ملین ٹیکس کی ریکوری سے روک دیا

جمعہ 7 اکتوبر 2016 20:59

لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیر خان ترین کی شوگر ملز سے 162 ملین ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو تحریک انصاف کے سیکرٹری جنر ل جہانگیر خان ترین کی شوگر ملز سے 162 ملین ٹیکس کی ریکوری سے روک دیا۔جمعہ کولاہور ہا ئیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے حوالے سے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر مسلم لیگ ن کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے 2011 کے مالی سال کے 162ملین کے ٹیکس کا نوٹس بھجوایا حالانکہ اس سال کا ٹیکس پہلے ہی ادا کیا جا چکا ہے۔ کمشنر اپیل کے پاس ٹیکس نوٹس کیخلاف اپیل دائر کی گئی ہے۔ تاہم اپیل زیر التوا ہونے کے باوجود ایف بی آر نے162 ملین ٹیکس کی ریکوری کا نوٹس بھجوا دیا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف بی آر کا ٹیکس ریکوری کا نوٹس کالعدم کیا جائے۔ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ٹیکس ریکوری کا نوٹس معطل کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ ایف بی آر کمشنر اپیل کے فیصلے تک جہانگیر ترین سے ٹیکس کی ریکوری نہیں کر سکتا۔