یونیورسٹی آف سرگودھا محرم الحرام کے سلسلہ میں بند رہیں گی

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 14:52

سرگودھا۔8 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔08 اکتوبر۔2016ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے ترجمان کے مطابق تمام تعلیمی وانتظامی شعبہ جات اورکالجز مورخہ10اکتوبر2016سے 12اکتوبر2016تک عاشورہ محرم الحرام کے سلسلہ میں بند رہیں گے۔ یونیورسٹی دوبارہ 13اکتوبر2016بروزجمعرات کو کھلے گی۔

(جاری ہے)

تاہم یونیورسٹی آف سرگودھا کے سب کیمپسز 10اکتوبر کو متعلقہ ضلع کے ڈی سی او کی جانب سے مقامی تعطیل کے اعلان کی صورت میں بند ہوں گے۔

جبکہ یونیورسٹی آف سرگودھا میں جاری ریگولر داخلہ جات 2016کی پہلی میرٹ لسٹ جو 10اکتوبر2016کو آویزاں ہونی تھی وہ اب 13اکتوبر2016کو آویزاں ہو گی۔ مزید براں داخلہ کے واجبات 13اکتوبر 2016تا15اکتوبر2016تک وصول کئے جائیں گے۔ دوسری میرٹ لسٹ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق آویزاں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :