احمد علی بٹ نے نئی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا
فلم میں میرا کرداد مختلف ہے اور مداح مجھے نئی کردار میں دیکھ کر خوش ہوجائیں گے فلم’’ پنجاب ہنیں جاؤں گی‘‘ آئندہ سال 2017 میں ریلیز کی جائے گی
اتوار 9 اکتوبر 2016 13:13
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اکتوبر- 2016ء) مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ پاکستانی فلمی دنیا میں ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم ’’جوانی پھر نئی آنی‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے اور ایوارڈ حاصل کرنے والے مزاحیہ فنکار احمد علی بٹ نے اے آر وائی اور سکس سگما پلس کے اشتراک سے نئی آنے والی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔
اس موقع پر اداکار احمد علی بٹ نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ ’’فلم میں کاسٹ ہونا میرے لیے بہت مسرت کی بات ہے، میں اس فلم میں بھرپور محنت کر کے اپنے مداحوں کیدل جیتنے کی کوشش کروں گا۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں میرا کرداد مختلف ہے اور مداح مجھے نئی کردار میں دیکھ کر خوش ہوجائیں گے گزشتہ فلم میں حاصل ہونے والی کامیابی پر اداکار کا کہنا تھا کہ ’’ مداحوں کی جانب سے مجھے بہت پیار ملا تاہم نئی فلم میں مداحوں کی خواہش کے مطابق کام کرنے کی کوشش کروں گا۔
اے آر وائی اور سکس سگما پلس کے ڈائریکٹر ندیم بیگ کی جانب سے بنائی جانے والی نئی فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات مرکزی کردار میں جبکہ اداکار احمد علی بٹ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔پاکستانی اداکار ہمایوں سعید جو اس فلم میں اہم کردار کے ساتھ پروڈیوسر کے فرائض بھی سرانجام دیں گے، فلم آئندہ سال 2017 میں ریلیز کی جائے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سیف علی خان نے بازو سے کرینہ کے نام کا ٹیٹو ہٹا دیا
-
دلجیت دوسانجھ نے شازیہ منظورکا مشہورپنجابی گانا گایا، ویڈیووائرل
-
معروف کامیڈین رنگیلا کی19ویںبرسی 24مئی کو منائی جائے گی
-
نورجہاں کی صاحبزادی ظل ہما کی دسویں برسی(کل)منائی جائے گی
-
شادی کے 10منٹ بعد ہی پتا چل گیا تھا غلط انسان سے شادی ہوئی،نادیہ کا پہلی شادی سے متعلق انکشاف
-
فلم اسٹارز کے ساتھ لوگوں کا سیٹ پرجانا وسائل کا زیاں ہے، فرح خان
-
سلمان خان کی جان بخشنے کیلئے گینگسٹر لارنس بشنوئی کمیونٹی نے اہم شرط رکھ دی
-
عالیہ بھٹ، کنگنا رناوت، اننیا پانڈے اور شردھا کپور بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
سیریز فریڈم ایٹ مڈ نائٹ کے اداکاروں کے متعلق تفصیلات شیئر
-
اداکارہ میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا
-
اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم ’’رامائن ‘‘ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی
-
میری سوتیلی بیٹی نے کبھی مجھے ماں کہہ کر نہیں پکارا، اداکارہ دیا مرزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.