اوپن یونیورسٹی میں میرٹ بیسڈ پروگرامز کے داخلہ ٹسٹ 15سے 20 اکتوبر کو منعقد ہوں گے

میرٹ لسٹ یونیورسٹی ویب سائٹ پر 31۔اکتوبر کو فراہم کردی جائے گی

اتوار 9 اکتوبر 2016 16:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اکتوبر- 2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میرٹ بیسڈ پروگرامز کے داخلہ ٹسٹ 15سے 20۔اکتوبرکے درمیان منعقد کئے جائیں گے اور کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ 31۔اکتوبر کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی جائے گی۔ فارم ارسال کرنے والے تمام طلبہ و طالبات کو داخلہ ٹسٹ میں شمولیت کے لئے خطوط ارسال کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جن پروگراموں کے داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہورہے ہیں ان میں پی ایچ ڈی  ایم ایس/ایم فل  ایم ایس سی شماریات اور COLایم بی اے/ایم پی اے پروگرامز شامل ہیں۔ان پروگرامزمیں داخلے کے خواہشمند امیدوار اپنا داخلہ فارم پراسپکٹس میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق بغیر داخلہ فیس کے براہ راست متعلقہ شعبہ کو ارسال کریں۔داخلوں کی آخری تاریخ 10۔اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ میرٹ کی بنیاد پر پیش کئے گئے پروگرامز کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔میٹرک تا پی ایچ ڈی تمام پروگرامز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آج )سوموار 10۔اکتوبر(آخری تاریخ ہے۔