مسلمانوں کو کافر قرار دیکر فتنہ فساد پیدا کرنے والے گروہ ہی قاتلان عمر ؓ و حسینؓ کے پیروکار ہیں۔طاہر محمود اشرفی٬ امت مسلمہ کی بقاء و سلامتی فرقہ وارانہ تشدد ٬دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے میں ہے٬ قیامت کی صبح تک حسینیت زندہ باد کہنے والے موجود رہیں گے۔ مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا شہادت حسین ؓ کانفرنس سے خطاب
پیر 10 اکتوبر 2016 17:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چودہ سوسال سے طاغوتی طاقتوں اور حسینی لشکر کا مقابلہ جاری ہے اور حسینی لشکر کو ہی غالب آنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیدنا عمر ؓ ٬سیدنا عثمان ؓ اور سیدنا علیؓ پر حملہ کرنے والے خارجیوں نے باہمی اتحاد سے سیدنا حسین ؓ پر حملہ کیا۔آج بھی خارجی فتنہ نہ صرف مسلمانوں پر بلکہ مسلمانوں کے مرکزمدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پر حملہ آور ہورہا ہے ۔ خارجی گروہوں کے مقابلے کیلئے تمام اختلافات کو ختم کرکے متحد اور منظم انداز میں مقابلہ کیلئے نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے حسینی کردار اپنانا وقت اور حالات کا تقاضا ہے۔ قیامت کی صبح تک حسینیت زندہ باد کہنے والے موجود رہیں گے۔ آج جو لوگ مسلمانوں کو کافر قرار دیکر پوری دنیا میں فتنہ اور فساد پیدا کررہے ہیں یہ گروہ ہی قاتلان عمر ؓ و حسینؓ کے پیروکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کے تحت محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے قومی مصالحتی کونسل اپنا کرداراداکررہی ہے۔ملک میں امن وامان کے قیام استحکام اور سلامتی کیلئے حکومت کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کیا جائے گا۔کانفرنس پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ٬پاکستان علماء کونسل صوبہ پنجاب کے صدر مولانا حافظ محمد امجد٬ پاکستان علامہ شبیر احمد عثمانی ٬پیر جی خالد محمود قاسمی٬مولوی محمد سلیم٬حافظ الیاس بغدادی٬حافظ محمد اسحاق٬ مولانا محمد نواس٬مولانا اعظم فاروق٬قاری عصمت اللہ معا ویہ٬ مولانا رب نواز٬مولانا عبد الواحد قاسمی٬مولانا عمر جامی٬مولانا حبیب الرحمن٬قاری الطاف اللہ فاروقی٬مولانا کرم داد حذیفی٬مولانا نعیم طلحہ٬قاری محمد ثاقب عزیزودیگر نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس کے اختتام پر ملک کی ممتازروحانی اور علمی شخصیت میاں محمد اجمل قادری نے ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعاکروائی۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.