فیصل آباد٬امن٬برداشت اور رواداری کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد٬ سماجی ترقی کیلئے پائیدار امن کاقیام ناگزیزہے ٬ خالد سعید
پیر 10 اکتوبر 2016 21:10
(جاری ہے)
ایم پی اے خالد سعید نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی ترقی کیلئے پائیدار امن کاقیام ناگزیزہے جو تحمل٬برداشت٬بردباری اور ہم آہنگی کا متقاضی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کو ہمہ وقت برقرار رکھنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہمہ جہت نوعیت کے اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم معاشرے میں صبرو تحمل٬اخوت ٬بھائی چارے٬مذہبی رواداری اور اتفاق و اتحاد کے جذبات کو فروغ دے کر امن عامہ کی فضاء کو خوشگوار بنایا جاسکتا ہے جس کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ ہر فرد کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام وپاکستان دشمن قوتیں ہمارا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں جن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنا ہوگا۔ایم پی اے خالد سعید نے امن٬برداشت اور رواداری سیمینار کے انعقاد کے سلسلے میں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے حساس ایام میں امن کی ضرورت زیادہ بڑھ جاتی ہے جس کیلئے درکار تقاضوں کا پوری طرح احساس ہونا چاہئے۔ممبر اتحاد بین المسلمین پنجاب مولانا محمد یوسف انور نے کہا کہ دین اسلام کے سنہری اصولوںصبر وتحمل٬برداشت اور رواداری پر عمل پیرا ہو کر دائمی امن کی بنیاد مضبوط کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ باطل قوتوں کے خلاف مضبوط قومی اتحاد وقت کاتقاضا ہے اور اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنے پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھی مدد و نصرت ملتی ہے ٬ علماکرام نے بھی ہمیشہ منبر ومحراب سے صبر٬برداشت اور رواداری کا درس دیا ہے۔انہوں نے وطن عزیز کو دہشتگردوں سے پاک کرکے امن کا گہوارہ بنانے کے سلسلے میں حکومت اور افواج پاکستان کی کامیاب کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے موجودہ وقت کے اہم موضوع پر سیمینار کے انعقاد پر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔صاحبزادہ منشاسالک نے کہا کہ اسلام بنیادی طور پر امن کا مذہب ہے اور بھائی چارے کی مثالی فضاء کو پروان چڑھا کر گلی گلی امن قائم کیا جاسکتا ہے۔ علامہ خالد محمود اعظم آبادی نے کہا کہ اغیار وطن عزیز کو مضبوط٬پرامن اور ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے ہمیں دشمن کی چالوں کو سمجھنا چاہیے اور قومی اتحاد کا مثالی مظاہرہ کرتے ہوئے طاغوتی طاقتوں کو پیغام دینا ہے کہ ہمارا اتحاد چٹان کی طرح مضبوط ہے اور آپس میں مکمل یکجہتی٬اخوت و یگانگت رکھتے ہیں اور ملک کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سبحان علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہبار شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب صوبہ بھر میں بھائی چارے٬رواداری٬برداشت کے جذبات کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور محرم الحرام کے اہم ماہ میں صوبہ کے تمام اضلاع میں امن٬ برداشت اور رواداری کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا سے بھی ایثار و قربانی٬صبر و تحمل اور برداشت کا بہترین درس ملتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آپس میں اتحاد و اتفاق کے رہنما اصولوں کو قائم دائم رکھیں تاکہ کسی بدبخت کو امن میں خلل ڈالنے کی جرأت نہ ہو ٬جنرل سیکرٹری تنظیم اللسان افتخار احمد نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا٬ اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی٬امن و سلامتی٬صبر و تحمل٬ برداشت٬ رواداری اور محرم الحرام کے باقی ایام میں مذہبی ہم آہنگی کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
پنجاب پولیس کی خاتون پولیس افسرایس ایس پی رفعت بخاری عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
اسلام آباد میں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج
-
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی کا الزام
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.